اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت میں سماجی تحفظ کے محکمے کے کارکنوں نے اپنے حقوق کی بحالی کی غرض سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔کویت کے اخبار القبس نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ ہڑتال کرنے والے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ جبتک ان کے حقوق بحال نہیں کئے جاتے ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔اس سلسلے میں لیبر یونین کے سربراہ منال الرشیدی نے کہا ہے کہ یہ ہڑتال، سماجی تحفظ کی وزارت کے اعلی عہدیداروں سے صلاح و مشورے اور سوچ سمجھ کر، کئے جانے والے فیصلے کے بعد کی گئی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ کارکنوں کے پاس ہڑتال کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہا تھا۔ مظاہرین، تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کی حالت، بہتر بنائے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کویت سمیت خلیج فارس کے تمام عرب ملکوں میں مزدوروں کی صورت حال، نہایت ابتر ہے اور لیبر اور انسانی حقوق کے اداروں نے بارہا ان ممالک میں امتیازی سلوک اور مزدور طبقے کے حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲